مضامین

کم ترین مدت میں پیدا ہونے والے بچوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

دنیا میں کم ترینِ مدت حمل اور وقت سے انتہائی پہلے جنم لینے والے دو بچوں نے جہاں ڈاکٹروں کو حیران کردیا ہے وہیں انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

دنیا میں کم ترینِ مدت حمل اور وقت سے انتہائی پہلے جنم لینے والے دو بچوں نے جہاں ڈاکٹروں کو حیران کردیا ہے وہیں انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

کینڈا میں نارمل وقت سے چار ماہ قبل پیدا ہوئے جڑواں بہن بھائی کے متعلق خیال تھا کہ وہ اپنی زندگی کی پہلی بہار بھی نہیں دیکھ پائیں گے۔ تاہم اب ان کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سےمنائی گئی اور اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے کا نیا ریکارڈ قرار دیا ہے۔

عدیہ اور عدریل نے جب اس دنیا میں آنکھ کھولی تو ان کا وزن بالترتیب صرف 330 اور 420 گرام تھا یعنی دونوں بچوں کا انفرادی وزن ایک پونڈ بھی نہ تھا ۔ چار مارچ 2022 کو وہ معمول کی مدت ِحمل سے 22 ہفتے یا 126 روز قبل پیدا ہوئے اور انہوں نے 2018 میں کم ترین مدت میں پیدا ہونے امریکی جڑواں بچوں کا ریکارڈ ایک روز سے توڑدیا ہے۔

ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ ان کے بچنے کا امکان ’صفر‘ فیصد ہے۔

جڑواں بچوں کی والدہ شکینہ راجندرم نے بتایا کہ ہسپتال والوں نے اسی بنا پر بچوں کو جان بچانے کی ادویہ اور نظام دینے سے انکار کردیا تھا۔ یوں انہیں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔ لیکن اب یہ بچے زندہ ہیں اور معمول کے تحت جی رہے ہیں۔

پیدائش کے وقت ان کی جلد نہیں بن پائی تھی اور بہت حد تک شفاف تھی۔ تاہم ایک اور ہسپتال میں دونوں بچے چھ ماہ تک رکھے گئے اور ان کے دماغ میں خون کے بہاؤ سمیت کئی اہم مسائل پیدا ہوئے تھے۔ اب صرف عدیہ اپنی پیدائش کے وقت سے 18 گنا زائد وزنی ہوچکی ہے۔

یہ بچی گھنٹوں کھلوںوں سے کھیلتی ہے اور بات کرنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔ تاہم لڑکا عدریل کئی بار ہسپتال گیا اور اب تیزی سے بہتر ہورہا ہے۔