حیدرآباد

ایک جوکر تو دوسرا پھیکر: اے جیون ریڈی

بنڈی سنجے اور ڈی اروند کو ریاست کیلئے شنی(نحوست) قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مسخرہ ہے اور دوسرا پھیکر ہے۔ ریڈی نے کہا کہ اروند اتفاق سے رکن پارلیمنٹ بن گئے، وہ اپنے تمام وعدوں کی تکمیل میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس قائد ورکن اسمبلی آرمور اے جیون ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس صرف بھارت راشٹرا سمیتی ہی نہیں بلکہ بھارت رکشنا سمیتی بھی ہے۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کے قیام سے بھارت جوکر پارٹی(بی جے پی)، میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

 بنڈی سنجے اور ڈی اروند کو ریاست کیلئے شنی(نحوست) قرار دیتے ہوئے انہونں ے کہا کہ ایک مسخرہ ہے اور دوسرا پھیکر ہے۔ ریڈی نے کہا کہ اروند اتفاق سے رکن پارلیمنٹ بن گئے، وہ اپنے تمام وعدوں کی تکمیل میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ عوام کا اعتماد ان پر سے اٹھ چکا ہے۔

 آئندہ انتخابات میں شکست انکا انتظار کررہی ہے۔ انہوں نے اروند اور سنجے کو چالنج کیا کہ اگر ان میں دم خم ہے تو وہ مرکزی حکومت کو جھکا کر ریاست کی ترقی کیلئے فنڈس حاصل کریں اور اپنے وعدوں کو پورا کریں۔