یوروپ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شیخ حسینہ کے ساتھ شرکت کی

ملکہ ایلزبتھ دوم کی ویسٹ منسٹر ابے لندن میں پیر کے دن آخری رسومات میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور معتمد خارجہ وجئے کواٹرا پر مشتمل ہندوستانی سرکاری وفد نے شرکت کی۔

لندن: ملکہ ایلزبتھ دوم کی ویسٹ منسٹر ابے لندن میں پیر کے دن آخری رسومات میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور معتمد خارجہ وجئے کواٹرا پر مشتمل ہندوستانی سرکاری وفد نے شرکت کی۔

صدرجمہوریہ اور معتمد خارجہ‘ دولت ِ مشترکہ کے دیگر سربراہوں بشمول صدر تنزانیہ سامعہ حسن اور سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب کے ساتھ جلوس کی شکل میں ویسٹ منسٹر ابے پہنچے۔

قبل ازیں صدرجمہوریہ نے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کی بہن شیخ ریحانہ سے ملاقات کی۔