فرانس میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، 14 زخمی

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 5 بچوں سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ متاثرین میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور 10 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

پیرس: مشرقی فرانس میں لیون کے نواحی علاقے والکس این ویلن میں آج ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 بچوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے، مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔

آورگن-رون-ایلپس خطے کے پریفیکچر نے ٹویٹر پر کہاکہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 5 بچوں سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ متاثرین میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور 10 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3.12 بجے پیش آیا۔ 170 فائر ٹینڈرز اور 65 گاڑیاں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے جائے حادثہ پر بھیجی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button