یوروپ

فورڈ جرمن فیکٹری میں 3200 ملازمین کی برخواستگی

فورڈ نے اس سے قبل جرمنی میں اپنی فیکٹری کو دوبارہ منظم کیا تھا۔ کولون میں تین سال پہلے تقریباً 18 ہزار لوگ کام کرتے تھے جبکہ اب ان کی تعداد 14 ہزار ہے۔

برلن: امریکی کار ساز کمپنی فورڈ جرمنی کے کولون شہر میں واقع اپنی فیکٹری سے 3200 ملازمین کو فارغ کرے گی۔

آئی جی میٹل میٹل پروڈیوسرز یونین کے مطابق، کمپنی نے امریکہ میں پروڈکشن پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے منصوبوں کے حصے کے طور پریہ فیصلہ کیا۔

فورڈ نے اس سے قبل جرمنی میں اپنی فیکٹری کو دوبارہ منظم کیا تھا۔ کولون میں تین سال پہلے تقریباً 18 ہزار لوگ کام کرتے تھے جبکہ اب ان کی تعداد 14 ہزار ہے۔

مقامی میڈیا نے فورڈ جرمنی میں ورکس کونسل کی نائب صدر کیتھرینا وان ہیبل کے حوالے سے بتایا کہ اگر انتظامیہ اس منصوبے پر عمل کرتی ہے تو 3,200 ملازمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

میڈیا میں ورکس کونسل نے یورپ میں انتظامیہ کی طرف سے داخلی ہدایات کے حوالے سے بتایا کہ دو میٹنگوں میں ملازمین کو منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ کمپنی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی عوامی بیان نہیں دیا ہے۔

اس وقت یورپ میں فورڈ کے تقریباً 45000 ملازمین ہیں۔