حیدرآباد

دونوں شہروں کی عیدگاہوں و مساجد میں نمازِ عیدالفطر

مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں نماز عیدالفطر 6:15 بجے ہوگی۔ جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری صاحب خطابت اور امامت کے فرائض انجام دیں گے۔

6:15 بجے

مسجد مولوی محمد زماں خان‘ روپ لال بازار
ll مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں نماز عیدالفطر 6:15 بجے ہوگی۔ جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری صاحب خطابت اور امامت کے فرائض انجام دیں گے۔

6:30 بجے

جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار
llانشاء اللہ تعالیٰ جامع مسجد زمل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں نماز عیدالفطر 6:30 بجے ہوگی۔ نماز وخطبہ مولانا حافظ وقاری سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری امام وخطیب جامع مسجد زمل سیف سعید ادا کریں گے۔

موتی مسجد آسمان جاہی چنچل گوڑہ
ll موتی مسجد آسمان جاہی چنچل گوڑہ میں نماز عیدالفطر 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔

6:45 بجے

مسجد دریبہ بیگم بازار چھتری
llمسجد دریبہ بیگم بازار چھتری میں نماز عید 6:45 بجے ہوگی۔ حافظ محمد معین الدین قادری اشرفی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ امامت کریں گے اور مخاطب کریں گے۔

7:30 بجے

مسجد عمربن خطابؓ چنچل گوڑہ
llمسجد عمر بن خطاب ؓ صوبیدار علی خان روڈ نئی سڑک چنچل گوڑہ میں نماز عیدالفطر 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ حافظ وقاری محمد عبدالجبار خان امام مسجد ہذا نماز عید کی امامت کریں گے اور 7 بجے مولانا مفتی محمد شوکت ثنا قاسمی خطیب مسجد ہذا فضائل عید بیان کریں گے۔ خواتین کے لئے مسجد کے بالائی حصہ میں پردہ کا علحدہ انتظام رہے گا۔

مسجد حج ہاؤز نامپلی
llمسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد میں انشاء اللہ تعالیٰ نماز عید الفطر 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ امامت وخطابت کے فرائض مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی انجام دے ں گے۔ قبل نماز عید موصوف کا ہی خطاب ہوگا۔ پارکنگ کا معقول نظم رہے گا۔

مسجد محمدیہ غوری جمعرات بازار
llمسجد محمدیہ غوری جمعرات بازار میں نماز عیدالفطر 7:30 بجے ہوگی۔ حافظ سید عبدالمقتدر اشرفی امامت اور مخاطب کریں گے۔

8:00 بجے

جامع مسجد شرف الدین‘ کنگ ایونیو کالونی بنڈلہ گوڑہ
llجامع مسجد شرف الدین‘ کنگ ایونیو کالونی بنڈلہ گوڑہ میں نماز عیدالفطر 8 بجے ادا کی جائے گی۔امام وخطیب جامع مسجد حافظ سید زبیر صاحب نماز عید سے قبل فضائل عیدالفطر بیان کریں گے اور امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔

مسجد حضرت کمبل پوش اندرون یاقوت پورہ
llمسجد حضرت کمبل پوش ؒ اندرون یاقوت پورہ میں نماز عیدالفطر 8 بجے ہوگی۔ نماز سے قبل حافظ وقاری جناب مصطفیٰ صاحب فضائل عیدالفطر بیان کریں گے۔

مسجد محمدی حسینی علم
llمسجد محمدی حسینی علم تارا کا میدان میں یکم شوال کو نماز عیدالفطر 8 بجے ہوگی۔ امامت وخطابت ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی کریں گے۔

جامع مسجد حضرت فتح اللہ یاقوت پورہ اسٹیشن
llجامع مسجد حضرت فتح اللہ نزد اسٹیشن یاقوت پورہ چھاؤنی نادِ علی بیگ میں نماز عیدالفطر 8 بجے ادا کی جائے گی۔ خطیب مسجد ہذا عید کی نماز پڑھائیں گے۔

محمد محمدی حسینی علم میں نماز عیدالفطر
llمسجد محمدی حسینی علم تارا کامیدان میں یکم شوال 22 اپریل ہفتہ کو نماز عید 8 بجے ہوگی۔ امامت وخطابت ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی کریں گے۔

8:15 بجے

عیدگاہ اہل سنت والجماعت چلکل گوڑہ
llعیدگاہ اہل سنت والجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد میں عیدالفطر 8:15 بجے ہوگی۔ نماز سے قبل واعظ‘ مولانا حافظ سید انوار اللہ قادری صاحب امام مسجد حج ہاؤز کا خصوصی خطاب ہوگا اور نماز وخطبہ مولانا سید خواجہ ضیاء الدین صابری صاحب خطیب مسجد ہذا پڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے۔

8:30 بجے

مسجد عبدالقادر‘ کنگ ایونیو کالونی بنڈلہ گوڑہ
llمسجد عبدالقادر‘ کنگ ایونیو کالونی بنڈلہ گوڑہ میں نماز عیدالفطر 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز سے قبل خطیب مسجد مولانا حافظ فرقان صاحب کا اردو بیان ہوگا اور امامت وخطبہ دیں گے۔تمام حضرات سے گزار ہے کہ جلد از جلد مسجد تشریف لائے۔

مسجد عبداللہ حسین‘ چپل بازار

llمسجد عبداللہ حسین خاں چپل بازار میں نماز عیدالفطر 8:30 بجے ہوگی۔ نماز سے قبل خطیب مسجد حافظ ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان کا بیان ہوگا۔ بیان کے بعد امامت فرمائیں گے۔

مسجد غوث الثقلین وٹے پلی
llمسجد غوث الثقلین بمقام وٹے پلی فلک نما پیالس غوث الثقلین اسٹریٹ میں نماز عیدالفطر 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔ حافظ جناب محمد معراج رضی قادری صاحب امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔ قبل از خطیب مسجد ہذا حافظ وقاری جناب محمد حاجی نوری صاحب فضائل عیدالفطر بیان کریں گے۔

مسجد حضرت سید عباداللہ‘ چنچل گوڑہ
llمسجد حضرت سید عباداللہ شاہ قادریؒ شاہ کالونی چنچل گوڑہ میں نماز عید 8:30 بجے ہوگی۔

9:00 بجے

عیدگاہ سورارم
llقاضی محمد عبداللہ نظامی صوفی قاضی محمد عبدالنور نظامی صوفی کی اطلاع کے بموجب عیدگاہ سورارم راجو گروہا کلپا متصل مسجد محمدیہ 60 گز منڈل قطب اللہ پور میں انشاء اللہ نماز عیدالفطر 9 بجے ہوگی۔ قاضی قطب اللہ پور قاضی محمد عبدالرشید نظامی صوفی کا خصوصی خطاب و خطبہ اور امامت کریں گے۔ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لائیں۔

مسجد درگاہ شریف حضرت شاہ سعد اللہ گھانسی بازار
مسجد درگاہ شریف حضرت شاہ سعد اللہ صاحب نقشبندی مجددی ؒ واقع گھانسی بازار میں نماز عید الفطر 9 بجے ادا کی جائے گی۔

عیدگاہ میر عالم وعیدگاہ مادنا پیٹ
عیدگاہ میرعالم میں نماز عیدالفطر 10 بجے دن ادا کی جائے گی۔ مولانا ڈاکٹر سیف اللہ اور مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کے اردو خطابات ہوں گے۔ جبکہ مولانا حافظ وقاری رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد نماز کی امامت کریں گے اور عربی میں خطبہ دیں گے۔ عیدگاہ مادنا پیٹ میں بھی نماز عیدالفطر 10بجے دن ادا کی جائے گی۔

عیدگاہ بلالی ہاکی گراؤنڈ وعیدگاہ اُجالے شاہ
عیدگاہ بلالی ہاکی گراؤنڈ مانصاحب ٹینک میں نماز عیدالفطر 8بجکر 50 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جبکہ عیدگاہ اُجالے شاہ میں 9بجے دن عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

عیدگاہ ابراہیم پٹنم

llڈاکٹر قاضی محمد عظمت اللہ انصاری و قاضی محمد شفیع اللہ انصاری کی زیر نگرانی عیدگاہ ابراہیم پٹنم میں نماز عید 9 بجے ادا کی جائے گی۔ مورثی متولیان ڈاکٹر قاضی محمد عظمت اللہ انصاری وقاضی محمد شفیع اللہ انصاری نے تمام عامۃ المسلمین سے خواہش کی ہے کہ وہ عیدگاہ میں 8:30 بجے تک جمع ہوجائیں۔ نماز 9 بجے ادا کی جائے گی۔

وادی مصطفیٰ جل پلی
llمسجد درگاہ حضرت صوفی شاہ محمد ریاضت علی چشتی ابوالعلائی ؒ بمقام وادی مصطفیٰ جل پلی میں نماز عیدالفطر زیر سرپرستی مولانا صوفی شاہ محمد زبیر صاحب چشتی ابوالعلائی (سجادہ نشین ومتولی بارگاہِ حضرت صوصی شاہ محمد ریاضت علی صاحب چشتی ابوالعلائی ؒ) میں نماز عیدالفطر 9 بجے ادا کی جائے گی۔8:30 بجے خطیب مسجد ہذا مولانا صوفی ارشد چشتی ابوالعلائی کا خطاب ہوگا۔ حافظ وقاری سیف چشتی ابوالعلائی امامت کے فرائض انجام دیں گے۔ مولانا صوفی شاہ محمد زید چشتی ابوالعلائی (منتخب سجادہ نشین) نے عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

مسجد درگاہ حضرت مدنی شاہ‘ آسمان گڑھ
llمسجد درگاہ حضرت مدنی شاہ ؒ آسمان گڑھ ملک پیٹ میں نمازِ عیدالفطر 9 بجے ہوگی۔ مفتی محمد عبدالمتین دکنی استاذ جامعہ نظامیہ امامت کریں گے۔

جامع مسجد شیخہ حصہ نرخی پھول باغ
llجامع مسجد شیخہ حصہ نرخی پھول باغ میں نماز عیدالفطر 9 بجے ہوگی۔ قبل نماز 8 بجے رئیس الحفاظ ابوالوجات حافظ وقاری مولانا مفتی پیر غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری خطیب مسجد کا خصوصی خطاب ہوگا۔ ونیز نماز کی امامت کریں گے اور خطبہ عید دیں گے۔ آخر میں سلام بحضور خیرالانام ؐکا نذرانہ پیش کیا جائے گا۔

جامع مسجد ذاکر حسین طاہر بنڈلہ گوڑہ
llجامع مسجد ذاکر حسین طاہر عقب آر ٹی او آفس بنڈلہ گوڑہ ہاشم آباد میں نمازِ عیدالفطر 9 بجے ادا کی جائے گی۔

مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ
llمسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں یکم شوال کو نماز عیدالفطر 9 بجے ادا کی جائے گی۔ امامت اور خطابت ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قاداری بانی وناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات کریں گے۔

مدینہ مسجد شاہ گنج
llمدینہ مسجد شاہ گنج میں نماز عیدالفطر 9 بجے ہوگی۔ حافظ وقاری محمد عبدالمقیت صاحب‘ خطیب مسجد ہذا امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے۔

مسجد باؤلی‘ زیبا باغ
llمسجد باؤلی زیبا باغ آصف نگر میں نماز عید 9 بجے ہوگی۔

مسجد حسینی شاہ حاتم نگر‘ سکنڈ لانسر
llمسجد حسینی شاہ حاتم نگر‘ محمدی لائن پہاڑ میں نماز عید 9 بجے ہوگی۔ مولانا ڈاکٹر مفتی سید محمد مستجب قادری نماز کی امامت و خطبہ دیں گے اور فضائل عید بیان کریں گے۔

جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص ملک پیٹ پلٹن
llجامع مسجد عثمانیہ صرفخاص ملک پیٹ پلٹن میں نماز عیدالفطر 9 بجے ہوگی۔ قبل نماز حافظ وقاری محمد عبدالجلیل قادری خطیب وامام مسجد ہذا فضائل ومسائل عیدالفطر بیان کریں گے۔

9:15 بجے

درگاہ شاہ راجوقتالؒ مصری گنج
llاحاطہ درگاہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمدالحسینی قبلہ ؒ بیرون فتح دروازہ مصری گنج میں نماز عیدالفطر 9:15 بجے ہوگی۔ مولانا قاری سید شاہ ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین ومتولی آستانہ عالیہ نماز پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے۔

9:30 بجے

مدینہ مسجد بانو نگر
llمدینہ مسجد بانو نگر مادنا پیٹ میں نماز عیدالفطر 9:30 بجے ہوگی۔ حافظ مولوی فیاض الحسن امام وخطیب مسجد ہذا نماز پڑھائیں گے اور مولانا حافظ وقاری ڈاکٹر محمد خان بیابانی رفاعی القادری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ بیان کریں گے۔

جامع مسجد درگاہ امراللہ شاہ ؒ
llجامع مسجد درگاہ امراللہ شاہ ؒ مغلپورہ میں نماز عیدالفطر 9:30 بجے ہوگی۔ امامت وخطابت نجم المشائخ حضرت مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی (سجادہ نشین ومتولی آستانہ عالیہ رضویہ فرمائیں گے۔
مسجد بندے شاہ‘ ریاست نگر

llمسجد بندے شاہ صاحب قبلہ ؒ ریاست نگر میں نماز عید 9:30 بجے ہوگی۔ جناب محمد افضل ابوالعلائی نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ مسجد میں وقت کی پابندی کا لحاظ رکھاجائے گا۔

مسجد سیدنا صدیق اکبر حافظ بابا نگر
llمسجد سیدنا صدیق اکبر حافظ بابا نگر میں نماز عیدالفطر 9:30 بجے ہوگی۔ مولانا محمد عبدالحنیف صاحب امامت اور مخاطب کریں گے۔

عیدگاہ جیلانیہ‘ ہائی ٹیک سٹی
llعیدگاہ جیلانیہ ودرگاہ حضرت سید محمد جیلانی قادری کلیمیؒ میں نماز عید 9:30 بجے ہوگی۔ حافط سید محمد محسن قادری کلیمی امامت اور خطاب کریں گے۔

عیدگاہ درگاہ حضرت سالار اولیاء ؒ
llعیدالفطر کی نماز عیدگاہ درگاہ حضرت سالار اولیاء ؒ نیو حفیظ پیٹ سروے نمبر 80 شیر لنگم پلی منڈل ضلع رنگاریڈی میں صبح 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد افضل گنج
ll جامع مسجد افضل گنج میں نماز عیدالفطر 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری نقشبندی امام وخطیب مسجد ہذا فضائل عیدالفطر بین کریں گے۔ امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے۔

عیدگاہ پہاڑی شریف
ll نماز عیدالفطر عیدگاہ پہاڑی شریف میں 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔ امامت وخطابت کے فرائض مولانا قاضی محمد عبدالرحمن شاہ قادری امام وخطیب جامع مسجد چودھری پہاڑی شریف انجام دیں گے اور نماز عید سے قبل فضائل عیدالفطر حضرت مولانا حبیب محمد قمر حسینی صاحب قبلہ نبیرہ شیخ السلام قادری چمن بصیرت افروز خطاب کریں گے۔

عیدگاہ گنبدان قطب شاہی گولکنڈہ قلعہ
llعیدگاہ گنبدان قطب شاہی گولکنڈہ قلعہ میں نماز عیدالفطر 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔ قاری سید متین علی شاہ قادری خطابت و امامت کے فرائض انجام دیں گے۔ تمام مصلیان سے گزارش ہے کہ اپنے ساتھ جائے نماز لائیں اور کرسیو ں پر بیٹھ کر ادائیگی کرنے والے مصلیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی کرسی ساتھ لے کر آئیں۔

9:45 بجے

llجامع مسجد اہل سنت والجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد میں نماز عیدالفطر 9:45 بجے ہوگی۔ مولانا حافظ مرزا جنید بیگ نظامی صاحب نماز پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے۔

10:00 بجے

مسجد ابراہیم‘ جی پی آر اے کیمپس

llانتظامی کمیٹی مسجد ابراہیم کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہے کہ مسجد ابراہیم (جی پی آر اے) کیمپس گچی باؤلی حیدرآباد میں نماز عیدالفطر 10 بجے ہوگی۔ مولانا حافظ ثاقب عالم خطیب مسجد ہذا امامت وخطبہ کے فرائض انجام دیں گے۔ بعد نماز حضور اقدس میں خیرالانام ؐ پیش کیا جائے گا۔

جامع مسجد الماس چادر گھاٹ
llجامع مسجد الماس چادر گھاٹ میں نماز عیدالفطر 10 بجے ادا کی جائے گی۔

مسجد روشن کبوتر خانہ
llمسجد روشن کبوتر خانہ قدیم میں نماز عیدالفطر 10 بجے ہوگی۔ مولانا الحاج سید شاہ امتیاز الدین علی صوفی قادری امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔

درگاہ بابا شرف الدینؒ
llپہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین صاحب قبلہ سہروردی عراقیؒ کی مسجد نماز عیدالفطر 10 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا پیر زادہ سید فرید الدین سہروردی قادری امامت وخطبات کے فرائض انجام دیں گے۔ قبل نماز عید فضائل ومسائل بیان کریں گے۔

مسجد درگاہ حضرت عباداللہ شاہ صاحبؒ
مسجد درگاہ حضرت عباداللہ شاہ صاحبؒ نماز عیدالفطر 10 بجے ادا کی جائے گی۔ خطیب مسجد مولانا مرزا زیب اللہ‘ غوث پورہ‘ دارالسلام نامپلی میں نماز عید کی امامت کریں گے۔

10:30 بجے

مسجد سیدنا عمر فاروقؓ حکیم پیٹ
llمسجد سیدنا عمر فاروقؓ‘ حکیم پیٹ ٹولی چوکی کے میدان میں نماز عیدالفطر 10:30 بجے ادا کی جائے گی۔ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بروقت تشریف لاکر نماز ادا کریں۔

مسجد درگاہ حضرت نذر محبوب شاہ‘ ڈی پوچم پلی
llمسجد درگاہ حضرت نذر محبوب شاہ قادری ؒ واقع ڈی پوچم پلی نزد منڈل دنڈیگل پولیس اسٹیشن میں نماز عید 10:30 بجے ہوگی۔ مولانا حافظ وقاری محمد منور علی قادری نماز عید پڑھائیں گے۔

11:00 بجے

مسجد رحمت عالم بٹن فیکٹری
llمسجد رحمت عالم ؐ نزد بٹن فیکٹری جامعہ نظامیہ روڈ حسینی علم میں نماز عیدالفطر 11 بجے ہوگی۔ حافظ وقاری محمد مکی خان نقشبندی القادری امام و خطیب مسجد رحمت عالم ؐ امامت وخطابات کریں گے۔