سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

زیادہ تر مسلم ممالک میں عیدالفطر اس تاریخ کو ہوگی؟

چاند نظر آنے کے حالات کے بارے میں کویتی ماہر فلکیات اور تاریخ دان عادل السعدون نے وضاحت سے بتایا ہے کہ کہا کہ 20 اپریل 2023 کو چاند سورج کے ساتھ ہو جائے گا اور اسی وقت اس کو گرہن لگے گا جو عرب خطے میں نظر نہیں آئے گا۔

دبئی: کویتی ماہر فلکیات اور تاریخ دان عادل السعدون نے کہا ہے کہ سال رواں 1444 ہجری میں بھی عیدالفطر مسلم ممالک میں مختلف ایام میں منائی جائے گی اور اس کا انحصار شوال کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔ تاہم رمضان کا اختتام 21 اپریل کو ہوگا اور عید 22 اپریل کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں
مسلمان حکمران، اسرائیل کے محافظ یا اسلام کے:سراج الحق

چاند نظر آنے کے حالات کے بارے میں انہوں نے وضاحت سے بتایا ہے کہ کہا کہ 20 اپریل 2023 کو چاند سورج کے ساتھ ہو جائے گا اور اسی وقت اس کو گرہن لگے گا جو عرب خطے میں نظر نہیں آئے گا۔

ملاپ اور چاند گرہن کا وقت صبح 7 بجکر 12 منٹ پر ہے۔ غروب آفتاب شام 6 بجکر 6 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند غروب شام 6 بج کر 42 منٹ پر ہوگا۔ اس وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے اور 6 منٹ ہوگی۔

انہوں نے ہلال دیکھنے کی شرائط پوری نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر عرب ممالک حتیٰ کہ موریطانیہ میں بھی 29 ویں رمضان کو عید کا چاند نظر نہیں آئے گا نہ کھلی آنکھوں سے اور نہ ہی دوربین سے۔ اس لیے اس سال زیادہ تر مسلم ممالک میں عید 22 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی عید کا انتظار بھی شروع ہو جاتا ہے اس سال زیادہ تر اسلامی ممالک عیدالفطر کس دن ہوگی اس حوالے سے پیشنگوئی سامنے آگئی ہے۔

رحمتیں اور برکتیں لٹانے والا رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہو رہا ہے۔ یوں تو اس ماہ مقدس کے آغاز سے ہی عید کی تیاریوں اور اس کا انتظار شروع ہو جاتا ہے تاہم جیسے جیسے یہ ماہ مقدس گزرتا ہے تو دنیا بھر بالخصوص اسلامی ممالک میں عید کے چاند کے حوالے سے پیشنگوئیاں سامنے آنے لگتی ہیں۔

عید الفطر ایک اہم اسلامی تہوار ہے۔ شوال کا آغاز عید کا دن ہوتا ہے جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ یہ دن اللہ تعالیٰ کی جانب اپنے روزہ دار بندوں کے لیے تحفہ ہوتا ہے۔ عید الفطر کی تاریخ ہر سال مختلف ہوتی ہے، کیونکہ یہ قمری کیلنڈر کے مطابق ہوتی ہے۔