سوشیل میڈیایوروپ

ترکی اور شام میں زلزلہ: اموات کی تعداد 4 ہزار پار کرگئی

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطول نے محکمہ آفات و ایمرجنسی انتظام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں آنے والے زلزلے سے کم از کم 2,921 افراد ہلاک اور 15,834 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

انقرہ/دمشق: ترکی اور پڑوسی ملک شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 4,000 سے زیادہ ہو گئی ہے اور تقریباً 20,000 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطول نے محکمہ آفات و ایمرجنسی انتظام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں آنے والے زلزلے سے کم از کم 2,921 افراد ہلاک اور 15,834 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ہمسایہ ملک شام کی وزارت صحت نے بتایا کہ حلب، لاتکیہ، بما اور طرطوس صوبوں میں کم از کم 711 افراد ہلاک اور 1431 زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ میں امدادی کارکنوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں 733 افراد ہلاک اور 2100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے جنوبی صوبے کہرامانمارس میں پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 7.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کے بعد کم از کم 78 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لبنان، اسرائیل اور قبرص میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔