ولادیمیر پوٹن سے شیخ زاید بن النہیان کی ملاقات

ولادیمیر پوٹن نے ان کوششوں سے بھی اماراتی معزز مہمان کو آگاہ کیا جو روس کی طرف سے اس پلانٹ کی حفاظت کے لیے کی جارہی ہں تاکہ کوئی صورت نہ پیدا ہوجائے۔

ماسکو: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ یوکرین روس جنگ کے معاملے پر انتہائی ہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کا امکان کھلا رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

پوٹین نے امارات کے صدر کو یوپر کے سب سے بڑی جوہری پلانٹ واقع زپوریزہزیہا کے بارے میں صورت حال سے بڑی تفصیل سے آگاہ کیا۔ دونوں سربراہان کی یہ ملاقات سینٹ پیٹرز برگ میں ہوئی ہے۔

یہ جوہری پلانٹ یوکرین سے چھینے گئے جنوبی شہر زپوریزہزیہا میں قائم ہے اور حالیہ دنوں سے دونوں متحارب فریق ایک دوسرے پر ممکنہ جوہری خطرے کے اسباب پیدا کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ولادی میر پوٹن نے ان کوششوں سے بھی اماراتی معزز مہمان کو آگاہ کیا جو روس کی طرف سے اس پلانٹ کی حفاظت کے لیے کی جارہی ہں تاکہ کوئی صورت نہ پیدا ہوجائے۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہ ان کا ملک جوہری پلانٹ کے بارے میں صورت حال کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔اس موقع پر پوتین نے متحدہ امارات کی ان کوششوں کی تعریف کی جو روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب شیخ محمد بن زاید النہیان نے صدر پوٹن کو یوکرین کی جانب سے مختلف امور پر موقف سے آگاہ کیا۔ اس دوران مختلف امور پر یوکرینی رائے سامنے آئی۔ امارات کے صدر نے روس اور یوکرین کے بات چیت کرنے پر زور دیا۔

جبکہ روسی صدر نے امارات کی ان مصالحانہ کوششوں کو جاری رکھنے کی اپنی خواہش کا زور دے کر ذکر کیا۔ صدر شیخ محمد بن زاید بن النہیان کا روس کا یہ دورہ پیر کے روز طے ہوا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button