جموں و کشمیر

جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل جج کا تقرر

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ صدرجمہوریہ نے اس پہلے تقررنامہ پردستخط کئے ہیں۔ سیکھری اب تک جوڈیشیل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ صدرجمہوریہ سپریم کورٹ اور 25ہائیکورٹس کے ججوں کے تقررناموں پر دستخط کرتے ہیں۔

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بحیثیت صدر پہلے عدالتی تقرر کو منظوری دی ہے اور جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے راجیش سیکھری کے تقررنامہ پر دستخط کئے ہیں۔ مرمو نے 25جولائی کو 15 ویں صدرجمہوریہ ہند کے عہدہ کا جائزہ لیا۔