پوٹین نے قادروف کو جنرل بنا دیا

رمضان قادروف نے کہا یہ میرے لئے بہت بڑا عزاز ہے۔چیچن رہنما قادروف نے کہا روسی صدر پوٹین نے انہیں اپنے فیصلے سے ذاتی طور پر آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر کہا روسی صدر نے مجھے کرنل جرنل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔

ماسکو: روسی صدر پوتین کے اتحادی چیچن صدر قادروف نے 5 ستمبر کو اعلان کیا کہ انہیں روسی فوج کے اعلی فوجی عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔

یاد رہے یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب روسی فوج کو یوکرین میں سلسلہ وار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور قادروف نے اپنے 3 بیٹوں کو لڑنے کیلئے محاذ جنگ پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

46 سالہ چیچن قادروف رہنما یوکرین پر روسی حملے کے سب بے بڑے حامی ہیں۔

رمضان قادروف نے کہا یہ میرے لئے بہت بڑا عزاز ہے۔چیچن رہنما قادروف نے کہا روسی صدر پوٹین نے انہیں اپنے فیصلے سے ذاتی طور پر آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر کہا روسی صدر نے مجھے کرنل جرنل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔

یہ میرے لیے ایک پروموشن ہے۔ یاد رہے کرنل جرنل کا عہدہ روسی فوجی عہدوں کی سیریز میں تیسرے رینک پر آتا ہے۔واضح رہے قادروف کی یہ ترقی اس وقت میں ہو ئی ہے جب یوکرینی فوج نے روسی فوج کو قبضہ کئے گئے کئی علاقوں سے واپس دھکیل دیا ہے۔

چیچن رہنما نے مزید کہا کہ وہ کریملن کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہوئے "خصوصی فوجی آپریشن کو فوری ختم کرنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔”

اہم بات یہ ہے کہ قادروف نے روس کو یوکرین میں انتہائی سخت گیر حربے استعمال کرنے کا کہا تھا۔ اس ہفتے لیمان قصبہ سے روسی فوج کی پسپائی پر انہوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین پر تکنیکی جوہری ہتھیار استعمال کر ڈالے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے 14، 15 اور 16 سال کے تین بیٹوں کو لڑنے کیلئے بھیجنے کا اعلان کردیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button