دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ بھیانک آتشزدگی میں تباہ
تفصیلات کے مطابق اتوار کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ میں خوفناک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں فٹ بال گراؤنڈ جتنا بڑا فوڈ اسٹوریج سینٹرمکمل طور پر جل گیا۔

پیرس: فرانس میں دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ میں آتشزدگی سے فٹبال گراؤنڈ جتنا بڑا فوڈ اسٹوریج جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ میں خوفناک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں فٹ بال گراؤنڈ جتنا بڑا فوڈ اسٹوریج سینٹرمکمل طور پر جل گیا۔
سینکڑوں فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آگ بجھانے کی کارروائی میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔
آگ اتنی خوف ناک تھی کہ اس کا دھواں پیرس شہر کی فضا پر چھا گیا تھا، اس حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم 7 ہزار مربع میٹر پر محیط گودام تباہ ہو گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق پیرس کی اس مارکیٹ سے بیشتر یورپی ممالک کو پھل، سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا سپلائی ہوتی ہیں۔
یہ وسیع و عریض ہول سیل مارکیٹ خود اپنے آپ میں ایک شہر کی طرح ہے، جہاں 12 ہزار سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں اور جہاں فرانس اور دنیا بھر کے پھلوں اور سبزیوں، سمندری غذا، گوشت، دودھ کی مصنوعات اور پھولوں سے بھرے گودام ہیں۔