ایشیاء

کراچی میں سیلاب کی وارننگ

اسی دوران پیر کی شام سے شہر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا جس سے معمولات زندگی مکمل طور پر متاثر ہوئے۔

اسلام آباد: پاکستان میں 14 سے 17 جولائی تک کراچی سمیت ملک کے کئی حصوں کو سیلاب اور شدید بارشوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

جیو ٹی وی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ مان سون خلیج بنگال سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزی سے دستک دے رہا ہے جب کہ 14 جولائی (جمعرات) کو مان سون کم دباؤ والے علاقے سے سندھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جس کے باعث بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے۔

اسی دوران پیر کی شام سے شہر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا جس سے معمولات زندگی مکمل طور پر متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 14 سے 17 جولائی تک کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، شہید بے نظیر آباد، جامشورو، میرپورخاص، دادو، عمر کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، آواران، پنجگور اور میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ تربت میں سیلاب آ سکتا ہے۔