شمالی بھارت

جودھپور میں پاکستانی ہندو تارکین وطن کے مکانات منہدم

حکومت ِ راجستھان نے پاکستان کے ہندو تارکین وطن کے کچے پکے مکانات پر بلڈوزر چلادیا ہے۔جودھپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (جے ڈی اے) نے پاکستانی ہندو تارکین وطن کے زائداز 70 مکانات کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیا ہے۔

جئے پور: حکومت ِ راجستھان نے پاکستان کے ہندو تارکین وطن کے کچے پکے مکانات پر بلڈوزر چلادیا ہے۔جودھپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (جے ڈی اے) نے پاکستانی ہندو تارکین وطن کے زائداز 70 مکانات کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیا ہے۔

بے گھر افراد کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان سے نکال دیا گیا تھا اور اب یہاں بھی ہمارے مکانات کو منہدم کردیا گیا ہے۔ جودھپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا کہنا ہے کہ یہاں ناجائز قبضوں کی برخاستگی کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

کام کے سلسلہ میں پہلے ہی ایک پبلک نوٹس جاری کی جاچکی ہے۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ جودھپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے شہر کے موضع چوکھا میں ناجائز قبضوں کو ہٹادیا ہے۔

حکام نے راجیو نگر کالونی کے بی اور سی سیکٹر میں تقریباً 400 بیگھہ اراضی کو ناجائز قبضوں سے پاک کیا ہے۔ مہم کے دوران پاکستانی ہندوؤں کا درد و کرب صاف نظر آرہا تھا۔

اپنے مکانات کو تباہ ہوتا دیکھ کر خواتین اور بچے روپڑے۔ اتھاریٹی نے زور دے کہا کہ یہ کارروائی ہندو کے خلاف نہیں ہے بلکہ ناجائز قبضوں کے خلاف کی گئی ہے۔