یوروپ

مغربی ممالک روس پر مزید پابندیاں لگائیں: زیلنسکی

زیلنسکی نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کے لیے روس کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے اور یوکرین کے لیے سیاسی دباؤ اور حمایت کے واسطے مغربی ممالک کی جانب سے اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ "دہشت گردی کی نئی لہر” کے جواب میں روس پر مزید پابندیاں عائد کرے۔ زیلنسکی نے کہا کہ پیر کے روز روسی میزائل حملے میں کم از کم 19 شہری ہلاک ہوئے اور اس سے کہیں زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حملے کے اثرات سے باہر نکلنے میں کچھ وقت لگے گا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مزید حملوں کے بعد، مسٹر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے روس پر سیاسی دباؤ بڑھانے اور یوکرین کی حمایت کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کے لیے روس کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے اور یوکرین کے لیے سیاسی دباؤ اور حمایت کے واسطے مغربی ممالک کی جانب سے اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے یہ کال منگل کے روز جی-5 گروپ کے ممالک کے ساتھ ایک ہنگامی ورچوئل میٹنگ کے بعد دی ہے۔