مشرق وسطیٰ

بغیر پرمٹ حج کی کوشش‘ 300 عازمین گرفتار

حج سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل محمد البسامی نے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریباً 288 شہریوں اور رہائشیوں کو حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

مکہ مکرمہ: حکام نے مکہ مکرمہ کے ارد گرد بھی حفاظتی حصار نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو سخت کردیا ہے۔سعودی حکام نے اجازت نامے کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے تقریباً 300 افراد کو گرفتار کر کے ان پر جرمانہ عائد کردیا، سلطنت رواں سال حج کی اجازت کے تحت آنے والے 10 لاکھ عازمین کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق حج سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل محمد البسامی نے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریباً 288 شہریوں اور رہائشیوں کو حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ہر فرد پر 10 ہزار سعودی ریال یعنی تقریباً 2 ہزار 600 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔حج سیکیورٹی کے سربراہ نے مزید بتایا کہ حکام نے مکہ مکرمہ کے ارد گرد بھی حفاظتی حصار نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو سخت کردیا ہے۔