مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں برفباری

واضح رہے کہ اردن کی سرحد سے متصل شہر تبوک سعودی عرب کے خوبصورت مقامات میں سے ایک مقام ہے۔ یہاں ہر سال جبل اللوز، جبل الطاہر اور تبوک کے پہاڑوں پر دو سے تین ہفتوں تک برف پڑتی ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے شہر تبوک میں موسم سرما کی برفباری کے بعد پہاڑوں اور میدانوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح کھنچے چلے آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ علاقہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سعودی عرب میں برفباری کے بعد ہلچل مچ گئی۔ برفباری کے دلفریب نظاروں نے سیاحوں کو بھی متوجہ کرلیا ہے اور وہ ان حسین لمحات سے لطف اٹھانے کے لیے تبوک کھینچے چلے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اردن کی سرحد سے متصل شہر تبوک سعودی عرب کے خوبصورت مقامات میں سے ایک مقام ہے۔ یہاں ہر سال جبل اللوز، جبل الطاہر اور تبوک کے پہاڑوں پر دو سے تین ہفتوں تک برف پڑتی ہے۔

یہ پہاڑ سعودی عرب کے شمال مغربی علاقہ میں ہیں۔جبل اللوز پہاڑ 2600 میٹر بلند ہے۔ اس پہاڑ کو بادام کا پہاڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی ڈھلوان پر بڑی تعداد میں بادام کے درخت لگائے گئے ہیں۔ اس پہاڑ پر ہر سال برفباری ہوتی ہے اور درجہ حرارت بہت گر جاتا ہے۔