مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام میں معتمرین میں چھتریاں تقسیم

مکہ المکرمہ میں شدید بارش سے پناہ لینے والے معتمرین میں حرمین شریفین کی جنرل پریسیڈنسی نے چھتریاں تقسیم کیں۔

جدہ: مکہ المکرمہ میں شدید بارش سے پناہ لینے والے معتمرین میں حرمین شریفین کی جنرل پریسیڈنسی نے چھتریاں تقسیم کیں۔

سماجی، رضاکارانہ و انسانی خدمات کی ایجنسی کے صدر عمومی کے اسسٹنٹ خالد بن فہد الشلوی نے کہا کہ معتمرین کے لیے چھتری کی پہل‘ عازمین کی مناسک عمرہ کی ادائیگی میں مدد کرنا ہے۔

یہ پروگرام اور خدمات حرمین شریفین کے امور کے سربراہ عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر ہیں جو بیت اللہ آنے والے معتمرین کو عمرہ کی ادائیگی میں سہولت پہنچانے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

پریسیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق اس نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ذریعہ مسجد الحرام میں بارش سے نمٹنے 200 سوپروائزرس، 4ہزار مرد و خاتون ورکرس کو تعینات کیا اور 500سے زائد آلات استعمال کیے۔