مشرق وسطیٰ

منیٰ میں سفید خیموں کا شہر آباد

2 سال کی کورونا وباء کے بعد اِس بار مملکت نے حالات معمول پر لانے کی سمت بڑا قدم اٹھایا ہے۔ 2019 میں حاجیوں کی تعداد 25 لاکھ تھی۔ حج‘ دنیا کا ایک سب سے بڑا اجتماع ہے۔

مکہ مکرمہ: دس لاکھ مسلم عازمین حج چہارشنبہ کے دن سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں اکٹھا ہوئے۔ منیٰ میں سفید خیموں کا شہر آباد ہوگیا۔ سعودی عرب نے بیرونی ممالک سے 8لاکھ 50 ہزار عازمین کو ارض ِ مقدس آنے کی اجازت دی ہے۔ مناسک ِ حج کا جمعرات سے آغاز ہوگا۔

 2 سال کی کورونا وباء کے بعد اِس بار مملکت نے حالات معمول پر لانے کی سمت بڑا قدم اٹھایا ہے۔ 2019 میں حاجیوں کی تعداد 25 لاکھ تھی۔ حج‘ دنیا کا ایک سب سے بڑا اجتماع ہے۔ جاریہ سال فریضہ ئ حج ادا کرنے والوں کے لئے لازم ہے کہ ان کی عمر 65 برس سے کم ہو۔

 وہ کورونا ٹیکے لے چکے ہوں اور سفر سے اندرون 72 گھنٹے ان کی کووِڈ 19 رپورٹ نگیٹیو آئی ہو۔ عازمین کا انتخاب آن لائن قرعہ کے ذریعہ عمل میں آیا۔ سعودی عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن مقامات ِ مقدسہ کا معائنہ کیا۔ 2020 میں کورونا وباء کے بعد سعودی حکام نے مملکت میں مقیم  صرف ایک ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی تھی۔

 گزشتہ برس حج سعودی عرب میں رہنے والے 60 ہزار افراد تک جو کورونا کے ٹیکے لے چکے تھے‘ محدود کردیا گیا تھا۔ جاریہ سال سعودی حکام نے کورونا پابندیاں گھٹادی ہیں۔ کورونا وباء سے پہلے سعودی عرب کو حج سے 12 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی ہوتی تھی۔

سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسس کافی تیزی سے بڑھے ہیں۔ اب ان کی تعداد 500 ہوگئی ہے لیکن حکومت نے گزشتہ ماہ کئی پابندیاں برخاست کردیں۔ ملک کی 70 فیصد آبادی کورونا ٹیکے لے چکی ہے۔