اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں درجنوں افراد گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔

غزہ: فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس میں ”یوسف مقام ” کے ساتھ ساتھ القدس کی گلیوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر دھاوا بولا ہے۔ اطلاع ملی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی کو شہید اور پانچ کو زخمی کر دیا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس میں ”یوسف مقام ” کے ساتھ ساتھ القدس کی گلیوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر دھاوا بولا۔چھاپوں کے دوران اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں درجنوں افراد گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اپنے تحریری بیان میں ہلال احمر کے فلسطینی اہلکار احمد جبریل نے بتایا کہ نابلس شہر کے ”یوسف مقام ” محلے میں پیش آنے والے واقعات میں 6 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کو حقیقی گولیاں لگی ہیں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 18 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ آنسو گیس کی وجہ سے 25 فلسطینیوں کے دم گھٹنے کا خطرہ ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اکثر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے والی اسرائیلی فورسز مختلف الزامات کے تحت فلسطینیوں کو حراست میں لے رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے 2022 کے آغاز سے 26 جون تک تقریباً 1600 مرتبہ فلسطینی علاقوں پر چھاپے مارے۔ ان چھاپوں کے دوران 60 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور تقریباً 6000 فلسطینی زخمی ہوئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button