شمالی بھارت

خاتون کی خودکشی پر سسرالی گھر کو آگ لگادی گئی، سسر اور ساس زندہ جھلس گئے (ویڈیو وائرل)

لڑکی کے گھروالوں نے سسرالیوں پر جہیز کے مطالبہ اور تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انشیکا کی خودکشی کے ذمہ دار سسرالی ہیں۔ بات ہاتھا پائی تک پہنچی اور لڑکی کے ماموں نے گھر کو آگ لگا دی۔

لکھنؤ: اتر پردیش میں شادی شدہ خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی جس پر میکے والوں نے سسرال کے گھر کو آگ لگادی۔ میڈیا کے مطابق 27 سالہ انشیکا اور انشو کی شادی گزشتہ برس فروری میں ہوئی تھی۔ دونوں کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ گزشتہ شب انشیکا نے خودکشی کرلی جس پر اُس کے گھر والوں نے سسرال میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔

متعلقہ خبریں
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج
بچوں کی ناکامی کا ذمہ دار کون؟
بچوں میں خوف پیدا نہ کریں

لڑکی کے گھروالوں نے سسرالیوں پر جہیز کے مطالبہ اور تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انشیکا کی خودکشی کے ذمہ دار سسرالی ہیں۔ بات ہاتھا پائی تک پہنچی اور لڑکی کے ماموں نے گھر کو آگ لگا دی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کی 2 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے فائر بریگیڈ کو بلایا اور اس دوران گھر سے 5 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا۔

شوہر انشو، ان کی ایک بہن اور بھائی کی بیوی شدید زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ آگ بجھانے کے بعد ایک کمرے سے ساس شوبھا دیوی اور سسر راجندر کیسروانی کی لاشیں مل گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے میکے والوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی جب کہ دلہن کی خودکشی کی وجہ کے تعین کے لیے بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔