امریکہ و کینیڈا

10 سال سے امریکہ میں مقیم افراد کیلئے بڑی خبر

امریکی صدر جوبائیڈن نے اساتذہ، نرسز، فائر فائٹرز کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کردیے، پبلک سروس ورکرز کے دوران طالب علمی میں لیے گئے حکومتی قرضے معاف کردیئے تھے-

واشنگٹن: بائیڈن انتظامیہ نے دس سال سے امریکہ میں مقیم افراد کو گرین کارڈ دینے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، افراد اپنا گزشتہ دس سال کا رہائشی ثبوت دیکر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ مجوزہ اقدام کا مقصد غیر دستاویزی افراد کے مسائل حل کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
امریکی اسٹوڈنٹ ویزاکی طلب میں زبردست اضافہ، تاحال 5 لاکھ درخواستوں کو قطعیت
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی کل امریکہ روانگی

امریکی میڈیا نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم افراد کو اپنا گزشتہ 10 سال سےرہائش کا ثبوت دیناہوگا، جس سے وہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اساتذہ، نرسز، فائر فائٹرز کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کردیے، پبلک سروس ورکرز کے دوران طالب علمی میں لیے گئے حکومتی قرضے معاف کردیئے تھے.

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاف قرضوں کی مجموعی رقم 143 ارب ڈالر ہوگئی، ریپبلکن پارٹی کی جانب سے قرضوں کے معافی کے اعلان پر بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔