دبئی میں شراب پر عائد 30 فیصد ٹیکس اور لائسنس فیس ختم
دبئی کی حکومت نے شراب پر عائد 30 فی صد ٹیکس اور شراب کی خریداری کے لیے جاری ہونے والے لائسنس کی فیس ختم کردی ہے۔

دبئی: دبئی کی حکومت نے شراب پر عائد 30 فی صد ٹیکس اور شراب کی خریداری کے لیے جاری ہونے والے لائسنس کی فیس ختم کردی ہے۔
متوقع طور پر یہ فیصلہ دبئی میں سیاحت کے فروغ اور دیگر خلیجی ریاستوں کے مقابلے میں غیر ملکی شہریوں کو زیادہ آزادانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیاہے۔
خبر رساں ادارہ ”رائٹرز“ کے مطابق دبئی میں شراب فروخت کرنے والے دو بڑے ریٹیلرس نے اپنے سوشل میڈیا پر دبئی حکومت کے اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔
لیکن مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شراب پر ٹیکس اور خریداری کے لیے انفرادی سطح پر جاری ہونے والے لائسنس کی فیس پر ایک سال کی مدت کے لیے آزمائشی بنیادوں پر چھوٹ دی گئی ہے۔
دبئی میں شراب کے دو بڑے اسٹورز میں سے ایک ‘ایم ایم آئی’ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر جاری کردہ تفصیلات میں کہا ہے کہ شراب پر 30 فی صد میونسپلٹی ٹیکس اور لائسنس فیس کے خاتمے سے آپ کے پسندیدہ مشروبات اب مزید سستے داموں پر زیادہ آسانی سے دستیاب ہوں گے۔
ایم ایم آئی کے مطابق ٹیکس اور لائسنس فیس میں چھوٹ سے پورے متحدہ عرب امارات میں شراب کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
قطر آنے والے فٹ بال کے شائقین کو مساجد کی سیر کے ساتھ اسلامی تعلیمات سے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔شراب کے ایک اور ریٹیلر ‘افریقن پلس ایسٹرن’ نے بھی ٹیکس خاتمے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ پانچ فی صد (ویاٹ) کی وجہ سے نرخ برقرار رہیں گے۔