مشرق وسطیٰ

رمضان میں مسجد نبوی ؐ کے تمام دروازے کھول دیئے جائیں گے

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مسجد نبویؐ کے تمام دروازے کھولے جائیں گے۔

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مسجد نبویؐ کے تمام دروازے کھولے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
بغیر کسی عذر کے لوگوں کے سامنے کھلے عام روزہ توڑنا گناہ کبیرہ: مفتی اعظم مصر
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
روزہ میں ماہواری شروع ہوجائے

سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں سکیورٹی امورکے نگران سعودالصاعدی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سعودالصاعدی نے کہا کہ ماہ رمضان میں زائرین کی سہولت کے لیے تمام دروازے کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے مجموعی دروازوں کی تعداد 100 ہے جو مسجد کی چاروں سمتوں میں ہیں تاکہ ہرجانب سے آنے والوں کو آسانی ہواورانہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں کہا کہ مسجد نبویؐ کے صحن کی چھت پرجانے کے لیے خودکار زینے مکمل طورپرکام کررہے ہیں جبکہ دیکھ بھال اوراصلاح ومرمت کی ٹیمیں بھی ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔

مسجد نبویؐ میں افطار کرانے والوں کیلیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت افطاری دسترخوان لے جانے کیلئے دروازوں کو مخصوص کیاگیا ہے تاکہ عام لوگوں کوآمد ورفت میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔