سوشیل میڈیاکرناٹک

حیدرآباد میں کرناٹک کے وزیر پر نوٹوں کی بارش (ویڈیو)

کرناٹک بی جے پی یونٹ نے سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو پوسٹ کیا جس میں حیدرآباد میں ایک شادی تقریب کے دوران وزیر شیوانند پاٹل پر مبینہ طور پر کرنسی نوٹ نچھاور کیے جارہے ہیں۔

بنگلورو: کرناٹک بی جے پی یونٹ نے سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو پوسٹ کیا جس میں حیدرآباد میں ایک شادی تقریب کے دوران وزیر شیوانند پاٹل پر مبینہ طور پر کرنسی نوٹ نچھاور کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ

اپنے جواب میں وزیر نے کہا کہ یہ واقعہ تین دن قبل کا ہے جب وہ شادی میں شرکت کے لیے گئے تھے اور جس کے دوران ”قوالی“ کا پروگرام تھا۔ انہوں نے ردعمل ظاہر نہیں کیا کیو ں کہ یہ واقعہ دوسری ریاست کا ہے، ان کی آبائی ریاست کا نہیں ہے۔

ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اس میں ریاستی وزیر‘ کرنسی نوٹوں کے ڈھیر کے درمیان بیٹھے ہوئے ہیں اور کوئی ان پر نوٹوں کی بارش کررہا ہے۔

کرناٹک بی جے پی یونٹ جس نے یہ ویڈیو ایکس پر پوسٹ کیا نے لکھا کہ کرناٹک کے کانگریسی وزراء‘ وصولی کے کاروبار میں ڈوب چکے ہیں۔

وزیر شکر شیوانند پاٹل نے راست مظاہرہ پیش کیا کہ کس طرح وزراء‘ ریاست کے عوام سے لوٹی گئی دولت سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

جب سدارامیا سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر سے تفصیلات طلب کریں گے۔ ریاستی وزیر زراعت این چیلووراسوامی نے کہا کہ واقعہ کی حقیقت کے بارے میں جانے بغیر اس پر تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا۔