مشرق وسطیٰ

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات

سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں، سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے پاسپورٹ اور ویزا کی اسکین کاپی ساتھ رکھنا لازمی قرار دیدیا۔

ریاض: سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں، سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے پاسپورٹ اور ویزا کی اسکین کاپی ساتھ رکھنا لازمی قرار دیدیا۔

متعلقہ خبریں
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت

سعودی سیول ایوی ایشن گاکا نے مملکت میں داخلے کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، سعودی ایئر لائن سمیت تمام فضائی کمپنیوں کو نئے سفری ہدایت نامے پر عملدرآمد کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن حکام نے سعودی عرب جانیوالے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ مسافر پاسپورٹ اور ویزا کی اسکین کاپی لازمی اپنے پاس رکھیں۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایئر لائن انتظامیہ ویزا پر پاسپورٹ کے مطابق تفصیلات درج نہ ہونے کی صورت میں مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ کریں، غلط کاغذات پر سفر کرنیوالے مسافروں کی رہائش اور واپسی کے اخراجات ایئر لائن انتظامیہ خود برداشت کرے گی۔

سعودی ایوی ایشن کی ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئر لائن ایسے مسافر کو فوری اگلی ہی پرواز پر واپس بجھوانے کی پابند ہوگی، اس حوالے سے تمام ایئرلائنز اپنے عملے کی ٹریننگ کریں۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالی ایئر لائنز پر جرمانہ کیا جائے گا۔