سعودی عرب میں اسکولوں کی کشادگی

یاد رہے کہ سعودی وزارت تعلیم نے کہا تھا کہ’کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد نئے تعلیمی سال کے دوران مملکت میں تمام نجی اور پرائیویٹ سکول باقاعدہ کھلیں گے۔

ریاض: سعودی عرب میں اتوار 28 اگست سے تمام  اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا۔مملکت بھر کے 33 ہزار500 اسکولوں میں 50 لاکھ سے زیادہ طلبہ کی واپسی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت تعلیم نے کہا تھا کہ’کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد نئے تعلیمی سال کے دوران مملکت میں تمام نجی اور پرائیویٹ سکول باقاعدہ کھلیں گے۔ طلبہ اور اساتذہ کو حاضری دینا ہوگی اور آن لائن تعلیم نہیں ہوگی۔

وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاونٹ پر طلبہ کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’مملکت کے مختلف ریجنرز اور گورنریٹس میں طلبہ نے خوشی اور سنجیدگی کے ساتھ  تعلیمی سال کے پہلے دن کی شروعات کی ہیں۔

اس سے قبل وزارت تعلیم  نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’گزشتہ تعلیمی سال کی طرح نئے تعلیمی سال میں تین سمسٹر ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے لیبر مارکیٹ سے ہم آہنگ خصوصی نصاب بھی تیار کیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button