سعودی عرب کا ریاض میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا ارادہ

سعودی عرب مبینہ طور پر ریاض میں فلک بوس عمارت بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس کی بلندی دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج الخلیفہ‘ سے دوگنی ہوگی۔

سعودی عرب : سعودی عرب مبینہ طور پر ریاض میں فلک بوس عمارت بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس کی بلندی دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج الخلیفہ‘ سے دوگنی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق، یہ فلک بوس عمارت ریاض کے شمال میں 18 مربع کلومیٹر کی ترقی کا حصّہ ہوگی اور اس عمارت کو بنانے کے بارے میں سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس عمارت کے لیے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک جگہ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور بلند عمارت بنانے کے حساب سے اس جگہ کی ایک فزیبلٹی اسٹڈی بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دبئی میں موجود دنیا کی سب سے اونچی عمارت’برج خلیفہ‘ 828 میٹر اونچی ہے اور 2 کلومیٹر لمبی اس عمارت کی تعمیر کے لیے خطّے میں 5 بلین ڈالرز لاگت آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق، ڈویلپرز، آرکیٹیکٹس، ماہرین اور پراجیکٹ مینیجرز کو دنیا کی اس بلند ترین عمارت کو ڈیزائن کرنے کے لیے 1 ملین ڈالرز انٹری فیس کے ساتھ ڈیزائن مقابلے میں حصّہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button