تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن جمعہ کو جاری کیاجائے گا

13 تاریخ کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ اس ماہ کی 15 تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس مہینے کی 30 تاریخ کو ایک ہی مرحلے میں ریاست میں پولنگ ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ انتخابات کا نوٹیفکیشن جمعہ کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے فوری بعد امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل شروع ہو جائے گا۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ اس مہینے کی 10 تاریخ ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

 13 تاریخ کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ اس ماہ کی 15 تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس مہینے کی 30 تاریخ کو ایک ہی مرحلے میں ریاست میں پولنگ ہوگی۔

 نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ریاست کے تمام 119 اسمبلی حلقوں میں 3.17 کروڑ ووٹر ہیں اور 35,356 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جن میں ہر پولنگ اسٹیشن اوسطاً 870 ووٹر ہیں۔ چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ انتخابات کے سلسلے میں تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔