سلمان رشدی پر حملہ میں ایران ملوث نہیں: ناصر کنعانی

75 سالہ سلمان رشدی پر مغربی نیویارک میں ایک لکچر کے دوران حملہ ہوا تھا۔ اس کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ اس کی ایک آنکھ ضائع ہوسکتی ہے۔ 24 سالہ حملہ آور ہادی مطر کا کہنا ہے کہ اس نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔

تہران: حکومت ِ ایران کے ایک عہدیدار نے پیر کے دن تردید کی کہ قلم کار سلمان رشدی پر حملہ میں تہران ملوث ہے۔ ایرانی وزارت ِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا یہ ردعمل نیویارک میں سلمان رشدی پر حملہ کے زائداز2 دن بعد سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی کو بھی ایران پر الزام دھرنے کا حق نہیں ہے۔

 75 سالہ سلمان رشدی پر مغربی نیویارک میں ایک لکچر کے دوران حملہ ہوا تھا۔ اس کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ اس کی ایک آنکھ ضائع ہوسکتی ہے۔ 24 سالہ حملہ آور ہادی مطر کا کہنا ہے کہ اس نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران کے پاس امریکی میڈیا نے جو رپورٹ کیا ہے اس کے علاوہ اور کوئی جانکاری نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی‘سلمان رشدی کے اپنی تحریروں میں کسی مذہب کی اہانت کرنے کو جائز نہیں ٹھہراتی۔ مغرب‘ حملہ آور کی تو مذمت کرتا ہے لیکن اسلام کی اہانت کرنے والوں کی ستائش کرتا ہے۔ اس کا یہ متضاد اقدام منافقانہ ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button