شام میں 5 منزلہ عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک

حلب میں جہاں بہت سے علاقے جنگوں میں تباہ ہوچکے ہیں، واپس آنے والے کچھ باشندے تباہ شدہ یا جزوی طور پر مرمت شدہ عمارتوں میں رہتے ہیں، جس کی وجہ سے وقتاً فوقتاً المناک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

دمشق: شام کے شمالی شہر حلب میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے گرجانے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے یہ اطلاع دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز الفردوس محلے میں منہدم عمارت کے ملبے کے نیچے چھ خواتین، تین بچوں اور ایک مرد کی لاشیں ملی ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ ایک عورت اور ایک بچے کو بچا لیا گیا اور طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد حکام نے نزدیکی عمارتوں کو خالی کرانا شروع کر دیا ہے۔

حلب میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرنے والی عمارت مجاز حکام کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔

حلب میں جہاں بہت سے علاقے جنگوں میں تباہ ہوچکے ہیں، واپس آنے والے کچھ باشندے تباہ شدہ یا جزوی طور پر مرمت شدہ عمارتوں میں رہتے ہیں، جس کی وجہ سے وقتاً فوقتاً المناک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button