دہلی

بدھ کے روز بھی وقفہ سوالات نہيں ہوا

لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامہ کی وجہ سے بدھ کے روز وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامہ کی وجہ سے بدھ کے روز وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
مودی جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
لوک سبھا انتخابات: صرف ایک مسلم امیدوار
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی

جب مسٹر برلا نے 11 بجے وقفہ سوالات شروع کیا تو اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران نے ہنگامہ کرتے ہوئے چاہ ایوان میں آکر نعرے بازی شروع کردی۔ ہنگامہ کے درمیان اسپیکر نے وقفہ سوالات کا آغاز کیا اور کئی وزراء نے ارکان کے کئی سوالات کے جوابات دیئے۔

احتجاج کرنے والے اراکین کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا، "ممبران کو عوام کے تئیں ذمہ دارانہ انداز میں کام کرنا چاہیے۔

عوام نے انہیں نعرے لگانے کے لیے منتخب نہیں کیا ہے۔ یہ طریقہ درست نہیں ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران، سبھی کو کافی وقت ملتا ہے۔

اور اس سے حکومت کی ذمہ داری طے ہوتی ہے، اس لیے وقفہ سوالات کو چلنے دیا جائے، میری کوشش ہے کہ وقفہ سوالات چلے اور اراکین اس میں تعاون کریں۔”

ارکان پر ان کی اپیل کا کوئی اثر نہ ہوا اس لیے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی۔