کرناٹک
ٹرینڈنگ

بکنگ کینسل کرنے پر آٹو ڈرائیور نے خاتون کی پٹائی کردی (ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آٹو ڈرائیور اور خاتون کے درمیان بحث چل رہی ہے، اسی دوران ڈرائیور نے خاتون کو دھکا دیتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ زمین پر گر جاتی ہیں۔ خاتون کے گرنے کے بعد آٹو ڈرائیور وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔

بنگلورو:بکنگ کینسل کرنے پر آٹو رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون پر حملہ کردیا۔ بنگلورو کے علاقہ وائٹ فیلڈ میں خاتون پر حملہ کرنے والے آٹو ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ خاتون نے ہفتہ کی صبح وائٹ فیلڈ کے ڈبراہلی علاقہ سے آٹو بک کروایا اور ڈرائیور کے پہنچنے پر رائیڈ کو منسوخ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آٹو ڈرائیور اور خاتون کے درمیان بحث چل رہی ہے، اسی دوران ڈرائیور نے خاتون کو دھکا دیتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ زمین پر گر جاتی ہیں۔ خاتون کے گرنے کے بعد آٹو ڈرائیور وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔