مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 22 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 22 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 22 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1539۔ سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو گرونانک دیوجی کا انتقال ہوا۔

1791، فزکس اور الیکٹرو کیمسٹری کے سائنسداں مائکل فیراڈے کا انتقال ہوا۔

1792۔ فرانس جمہوریہ کے قیام کا اعلان ہوا ۔

1903۔ امریکی شہری ایٹالو مارچی اونی کو آئس کریم کون کے لئے ایک پیٹنٹ دیا گیا۔

1914۔ مدراس بندرگاہ پر جرمن جنگی جہاز امدین نے بمباری کی۔

1914۔ جرمنی باکا آبدوز برطانوی جہاز سے ٹکرائی ، 1451 لوگ ہلاک ہوئے۔

1949۔ سوویت یونین نے نیوکلیائی بم کا کامیاب تجربہ کیا ۔

1950۔ نوبیل امن انعام پہلی مرتبہ سیاہ فام جے بونجے کو دیا گیا۔

1955۔ کریبیائی ملکوں میں طوفان جینیٹ کے قہر سے 500 لوگوں کی موت ہوئی۔

1955، برطانیہ میں ٹیلی ویزن کو کاروباری شکل دینے کی شروعات ہوئی ۔

1961، امریکی خلائی گاڑی ’سروےئر۔2‘چاند کی سطح سے ٹکرائی ۔

1965۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان اقوام متحدہ کی پہل پر جنگ بندی معاہدہ ہوا۔

1966 – امریکی جہاز ‘سرویئر 2’ چاند کی سطح سے ٹکرایا۔

1967۔اس وقت کے سوویت روس نے مشرقی قزاقستان میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1969۔ چین نے ایٹمی تجربہ کیا۔

1972۔ یوگانڈہ کے ڈکٹیٹر عیدی امین نے 8000 ایشیائی شہریوں کو ملک سے نکالا۔

1979۔ اسرائیل نے بحرہند میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1979۔ جماعت اسلامی کے بانی لیڈرمولانا عبدالعلی مودودی کی رحلت ہوئی۔

1980۔ ایران اور عراق کے مابین جاری سرحدی جدوجہد جنگ میں تبدیل ہوئی۔

1988۔ کناڈا کی حکومت نے دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان اور کناڈا کے شہریوں کی نظربندی کے لئے معافی مانگی۔

1991۔ معروف اداکارہ درگا کھوٹے کا انتقال ہوا۔

1992۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے بوسنیا اور ہرزے گووینا کے مابین جنگ میں رول کے لئے یوگوسلاویہ کو نکال دیا۔

2002۔ فرانس نے آئیوری کوسٹ میں اپنی فوج بھیجی۔

2007۔ ایران نے 1800کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت والی میزائل کا مظاہرہ کیا۔

2011۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پٹودی کے نواب منصور علی خان پٹودی کا انتقال ہوا۔

2011۔یوروپی سائنسی ادارے “سرن” نے روشنی کی رفتار کو توڑتے ہوئے نیوٹرون کو ایجاد کیا۔