امریکہ و کینیڈا

غمزدہ لواحقین اس فون پر گمشدہ عزیزوں سے کیسے بات کرتے ہیں؟

ٹیلی فون کسی لائن سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کسی اور فون سے کوئی کنکشن ہے، یہ فون ان لوگوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جن کے پیارے ان سے بچھڑ گئے ہیں۔

اولمپیا: ریاست واشنگٹن کے دارالحکومت اولمپیا سے کچھ فاصلے پر موجود جنگل کے وسط میں پُرسکون مقام پر ایک عدد علامتی فون بوتھ لگایا گیا ہے۔

مذکورہ ٹیلی فون کسی لائن سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کسی اور فون سے کوئی کنکشن ہے، یہ فون ان لوگوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جن کے پیارے ان سے بچھڑ گئے ہیں۔

ایسے لوگ اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں سے جو اس دنیا سے چلے گئے ہیں یا ان سے ملنے کی کوئی صورت نہیں ہے وہ لوگ یہاں کر ان سے اونچی آواز میں باتیں کرتے ہیں اور ان الفاظ کو بیان کرتے ہیں کہ جب وہ زندہ تھے اور ان کو کہنے کا موقع نہیں ملا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فون 41 سالہ کوری ڈیمبیک نامی شخص نے اپنے ایک دوست کی چار سالہ بیٹی جوئیل کی موت کے بعد سال 2020 میں پیسیفک نارتھ ویسٹ کے پارک میں نصب کیا تھا۔

کوری ڈیمبیک نے جاپان میں دس سال پہلے قائم کیے گئے اصل ونڈ فون سے متاثر ہوکر اسی طرح کا فون اور اس سے منسلک سامان نصب کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے ایک پارک میں پرانے درخت سے لگادیا۔

کوری ڈیمبیک امریکی فوج میں تعینات تھے اور بعد ازاں فوٹو جرنلسٹ کے طور پر سال 2000 سے 2005تک مختلف اداروں میں اپنی خدمات انجام دیں۔

ڈیمبیک کے اس کارنامے کا علم جب لوگوں کو ہوا تو انہوں نے اسے بہت سراہا اور ڈیمبیک کی حوصلہ افزائی کیلئے فون کو ایک سرکاری تنصیب کے طور پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کام کیلئے فون کو اس درخت سے علیحدہ کرکے لکڑی کی بڑی سی تختی پر نصب کردیا گیا اور چار سالہ جوئیل کی یاد میں ایک تحریری بورڈ بھی آویزاں کیا گیا۔

مذکورہ تختی پر لکھا گیا ہے کہ یہ فون ہر اس شخص کے لیے ہے جس نے کبھی اپنے کسی پیارے کو کھویا ہو۔ ایسے لوگوں کیلئے یہ فون ایک آؤٹ لیٹ ہے جن کے پاس پیغامات ہیں اور وہ پیغامات اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ان کی یادوں اور اپنوں سے بات کرنے کیلئے ہے جن کیلیے آپ کو کبھی یہ نہ کہنا پڑے کہ مجھے ایک آؤٹ لیٹ کی ضرورت ہے۔

اس ٹیلی فون کی تنصیب سے امریکیوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی اور انہیں پورے ملک میں اس نوعیت فون لگانے کی ترغیب ملی۔ ڈیمبیک نے بہت سے ایسے لوگوں کے ساتھ ای میل اور فون کے ذریعے بھی بات چیت کی ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کی یاد میں مذکورہ فون نصب کیا ہے اور ان کا اندازہ ہے کہ اس وقت امریکہ کے مختلف شہروں میں 50 یا اس سے زائد فون نصب کیے گئے ہیں۔

ڈیمبیک کا کہنا ہے کہ ہر وہ شخص جس نے یہ فون استعمال کیا ہے اس نے مجھے اپنی ایک المناک پس پردہ کہانی بھی سنائی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس جیسی عام سی چیز نے ان کے دکھوں کا مداوا کرنے میں بہت مدد کی