تعلیم و روزگار

حیدرآباد میں امیزان ویب سرویس سنٹر کا آغاز

انٹرنیشنل ای کامرس کمپنی امیزان کی جانب سے حیدر آباد میں امیزان ویب سرویس سنٹر کا آج سے آغاز عمل میں لایا گیا۔

حیدر آباد: انٹرنیشنل ای کامرس کمپنی امیزان کی جانب سے حیدر آباد میں امیزان ویب سرویس سنٹر کا آج سے آغاز عمل میں لایا گیا۔

امیزان ایشیاء پیسفک ریجن کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق یہ سنٹر ہندوستان میں دوسرا سب سے بڑا ویب سرویس سنٹر ہے۔

اِس نئے سنٹر میں 2030 تک تقریباً 36,300 کروڑ روپے سرمایہ مشغول کیا جائے گا جس سے سالانہ 48,000 افراد کو روزگار حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ریاستی وزیر صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے امیزان ویب سرویس سنٹر کے حیدرآباد میں آغاز پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ وہ امیزان کی اِس پہل کا خیر مقدم کرتے ہیں، اِس سنٹر کے آغاز سے پھر ایک بار ثابت ہوگیا کہ تلنگانہ ملک بھر میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔