جنوبی بھارت

موٹر سائیکل پر پٹاخے لگاتے ہوئے کرتب بازی، مقدمہ درج (ویڈیو وائرل)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے علاقے تریچی میں دیوالی کی تقریبات کے دوران ایک نوجوان نے موٹر سائیکل پر کرتب دکھایا اور ساتھ ہی پٹاخے بھی چلاتے رہا۔

تاملناڈ: دیوالی تقریبات کے دوران نوجوان کو موٹرسائیکل پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
دیوالی کے دن صرف دو گھنٹے آتش بازی کی اجازت، رہنما خطوط جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے علاقے تریچی میں دیوالی کی تقریبات کے دوران ایک نوجوان نے موٹر سائیکل پر کرتب دکھایا اور ساتھ ہی پٹاخے بھی چلاتے رہا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ویڈیو میں اس شخص کو اپنی موٹر سائیکل پر پٹاخے لگاتے اور پھر سڑک پر ون ویلنگ کرتے ہوئے انہیں آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس نے انسٹاگرام پیج کا نام ’ڈیول رائڈر‘ استعمال کیا، جس کا ویڈیو میں ذکر کیا گیا ہے، تاکہ موٹر سائیکل کے مالک کو ٹریک کیا جاسکے اور پھر اسے گرفتار کیا جاسکے۔

پولیس نے کہا کہ اس کے اور دیگر ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 279 (لاپرواہی سے گاڑی پر سوار ہونا)، 286 (دھماکہ خیز مواد کے حوالے سے لاپرواہی برتنا) اور 336 (دوسروں کی ذاتی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والا عمل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں تمل ناڈو میں ایک کار کے ساتھ پٹاخے پھوٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔