مشرق وسطیٰ

خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں

حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق کعبتہ اللہ کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث نصب کی گئی تھیں۔

جدہ:حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق کعبتہ اللہ کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث نصب کی گئی تھیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اب عازمین کعبتہ اللہ کو چھو سکیں گے، حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے اورحطیم میں داخل ہوسکیں گے۔

رکاوٹیں ہٹنے کے بعد عازمین کی بڑی تعداد نے خانہ کعبہ کوچھو کر دعائیں کی اورنمازاورنوافل ادا کئے۔خانہ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے حکم پرہٹایا گیا ہے۔عبدالرحمن السدیس جو کہ جنرل پریسڈنسی کی قیادت کرتے ہیں اس تعلق سے اعلان کیا ہے۔

زائرین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھے جانے کو یقینی بنانے کے لیے رکاوٹیں کھڑی گئیں تھیں تاکہ کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

السدیس نے کہا کہ ہم نے مختلف امور کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاہے تاکہ مسجد الحرام کو آنے والے زائرین کے لیے کوئی رکاوٹیں اور مسائل پیدا نہ ہوں اور وہ تمام امور کی آسانی کے ساتھ تکمیل کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ساز گار ماحول پیدا کیاجائے تو اس سے زائری کو سہولت ہوگی۔

عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی زائرین کی ایک بڑی تعداد مکہ معظمہ کو پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے شاہ سلمان کے علاوہ شہزادہ ولیعہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں حکمرانوں کے تعاون کی وجہ سے زائرین کے لیے خاطر خواہ سہولتیں فراہم ہورہی ہیں۔