مشرق وسطیٰ

رجب طیب اردغان کی رہبر انقلاب اسلامی خامنہ ای سے ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آستانہ عمل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ شب تہران پہنچے اور آج صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اْن کا سعدآباد کلچرل کمپلیکس میں باضابطہ استقبال کیا۔

تہران: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آستانہ عمل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچے ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اب سے کچھ ہی دیر قبل تہران میں رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آستانہ عمل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ شب تہران پہنچے اور آج صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اْن کا سعدآباد کلچرل کمپلیکس میں باضابطہ استقبال کیا۔روس، ترکی اور ایران کے صدور کی موجودگی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس تہران میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوتین، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی شرکت کریں گے۔