مشرق وسطیٰ

عمرہ ویزہ مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ویزہ مدت میں توسیع کے حوالے سے اعلان کردیا۔سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ 90 دن کیلئے جاری عمرہ ویزہ کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ویزہ مدت میں توسیع کے حوالے سے اعلان کردیا۔سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ 90 دن کیلئے جاری عمرہ ویزہ کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ عمرہ پرمٹ کیلئے کم از کم عمر کی حد 5 سال متعین کی گئی ہے۔سعودی وزارت حج کے مطابق 5 سال سے چھوٹے بچے والدین کے ساتھ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 90 دن کے لیے جاری عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔

اسی حوالے سے سعودی وزارت حج کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کے لیے کم ازکم حد 5 سال متعین کی گئی ہے، 5 سال سے چھوٹے بچے والدین کے ساتھ مسجد الحرام آسکتے ہیں۔