مشرق وسطیٰ

عمرہ کے لئے ویزا درخواستوں کی وصولی کا آغاز

سعودی عرب پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے وزارت کے حوالہ سے بتایا کہ سلطنت اور بیرونی ممالک کے افراد جو کہ عمرہ کے لئے جانے کے خواہش مند ہیں، اُن کے لئے حکومت نے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔

ریاض: عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے والے افراد کے لئے اب حکومت کی جانب سے درخواستیں وصول کی جارہی ہے۔ عمرہ کے لئے جانے والے افراد آج سے ویزا کے لئے درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔ یہ بات وزارت حج و عمرہ نے بتائی۔

 سعودی عرب پریس ایجنسی (ایس پی اے) ے وزارت کے حوالہ سے بتایا کہ سلطنت اور بیرونی ممالک کے افراد جو کہ عمرہ کے لئے جانے کے خواہش مند ہیں، اُن کے لئے حکومت نے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔ بیرونی ممالک کے افراد جو کہ عمرہ کی ادائیگی کے خواہش مند ہیں، وہ درکار اُمور کی تکمیل کرتے ہوئے درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔

اِس کے لئے وہ ویب سائٹ https:/haj.gov.sa/ar/internalPages/Umrah, سے استفادہ کرسکتے ہیں جب کہ سعودی عرب میں رہنے والے افراد کے لئے اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔ اِس کے لئے ”Eatmarna“کے ذریعہ وہ درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔ یہ بات سعودی پریس ایجنسی نے بتائی۔

وزارت حج و عمرہ نے مزید بتایا کہ ویزا کے لئے درخواستیں پیش کرنے والے افراد کو کووڈ۔ 19 کی روک تھام سے متعلق سرٹیفکیٹس پیش کرنا ہوگا جس میں ٹیکہ اندازی بھی شامل ہیں۔

ایسے ویکسین جس کو سعودی عرب نے منظوری دی ہے، اِس سے استفادہ کیا جانا چاہیے جب کہ عمرہ کے لئے آنے والے افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ سرٹیفکیٹس پیش کریں جو کہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہو۔ وزارت نے بتایا کہ عمرہ سیزن کے دوران عازمین کی صحت یو یقینی بنانے کے لئے حکام کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔