انٹرٹینمنٹ

جموں وکشمیر: شاہ رخ خان نے ماتا ویشنو دیوی مندر کے درشن کئے

انہوں نے کہا کہ وہ منگل کی شام کٹرہ کیمپ پہنچے اور تارا کوٹ راستے سے قریب پونے بارہ بجے رات مندر پہنچے اور وہاں حاضری دینے کے فوراً بعد واپس چلے گئے۔

جموں: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘جوان’ کی ریلیز سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر منگل کی رات دیر گئے حاضری دی۔

متعلقہ خبریں
ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچے
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایمیزون پرائم ویڈیو پر اس تاریخ کو ریلیز ہوگی
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 5 سال بعد یوم آزادی تقریب

ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ خان منگل کی شب شری ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچے اور وہاں حاضری دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ منگل کی شام کٹرہ کیمپ پہنچے اور تارا کوٹ راستے سے قریب پونے بارہ بجے رات مندر پہنچے اور وہاں حاضری دینے کے فوراً بعد واپس چلے گئے۔

دریں ا ثنا سوشل میڈیا پر وائرل ایک مختصر ویڈیو میں شاہ رخ خان کو چہرہ چھپائے مندر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈو میں ان کے ساتھ کچھ پولیس اہلکاروں اور ذاتی عملے کے ارکان بھی نظر آ رہے ہیں۔

بتادیں کہ گذشتہ 9 مہینوں کے دوران موصوف دوسری بار ماتا ویشنو دیوی پر حاضری دے رہے ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے دسمبر 2022 میں اپنی بلا بسٹر فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز سے ایک ماہ قبل ماتا ویشنو دیوی پر حاضری دی تھی۔