مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں نئی قومی صنعتی حکمت عملی کا اعلان

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک کی معیشت کو نئی رخ دینے کے لئے نئی قومی صنعتی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک کی معیشت کو نئی رخ دینے کے لئے نئی قومی صنعتی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی صنعتی حکمت عملی کا مقصد سرمایہ کاروں کو پُرکشش معیشت تک رسائی فراہم کرنا ہے، جس سے سعودی کی اقتصادی تنوع، قومی پیداوار اور تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ملک میں پائیدار صنعتی معیشت کو پروان چڑھانے کے لیے تمام امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کی قومی حکمت عملی اور پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے سعودی عرب دنیا بھر میں اعلیٰ ٹیکنالوجی والی مصنوعات فراہم کرنے والا ملک بن جائے گا۔یاد رہے کہ صنعتی شعبہ سعودی وژن کا اہم ستون ہے، اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ اس شعبے میں اعلیٰ قیادت اپنی دل چسپی ظاہر کر رہی ہے، مملکت نے اس شعبے کے لیے صنعت لاجسٹک پروگرام متعارف کروایا ہے ساتھ ہی اس کی نگرانی کے لیے وزارت قائم کی گئی ہے۔

اس شعبے کے لیے کئی ادارے بھی تشکیل دیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں مملکت میں فیکٹریوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ سعودی عرب میں 42 سال کے دوران 7 ہزار 206 فیکٹریاں قائم کی گئی تھیں، سعودی ویژن کے تحت 2022 میں اس کی تعداد 10 ہزار 642 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق صنعت کی قومی حکمت عملی کے تحت اس تعداد کو دو ہزار پیتنس تک 36 ہزار تک پہنچایا جائے گا۔ قومی صنعتی حکمت عملی کے تحت صنعتی معیشت کو بڑھانے کے لیے مملکت میں ایک ٹریلین ریال کی مالیت سے 800 سے زائد نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔