کھیل

سربجوت سنگھ کوورلڈکپ ایر پسٹل شوٹنگ میں گولڈمیڈل

ہندوستان کے سربجوت سنگھ نے مینس ایر پسٹل گولڈ آئی ایس ایس ایف پسٹل/ رائفل ورلڈکپ میں جیت لیا۔ اس طرح میزبان ملک نے مقابلوں کے پہلے ہی دن اپنا کھاتہ کھول لیا۔

بھوپال: ہندوستان کے سربجوت سنگھ نے مینس ایر پسٹل گولڈ آئی ایس ایس ایف پسٹل/ رائفل ورلڈکپ میں جیت لیا۔ اس طرح میزبان ملک نے مقابلوں کے پہلے ہی دن اپنا کھاتہ کھول لیا۔

ہندوستان کیلئے دہری خوشی اس وقت ملی جبکہ کم عمرشوٹر ورون ٹومر نے بھی برانزجیت لیا۔ سربجوت جو2021 کا جونیر ورلڈچمپئن ٹیم کا حصہ تھا اورمکسڈٹیم زمرہ میں بھی وہ شامل تھا اس نے آذربائیجان کے رسلان لونیف کو16-0سے گولڈمیڈل مقابلہ میں جوپہلا ورلڈکپ فائنل تھا‘ شکست دے دی۔

21 سالہ سربجوت کا شاندارفارم چل رہا ہے۔جبکہ وہ کوالیفکیشن راؤنڈ کے اختتام پر 585 پوائینٹس کے ساتھ لیڈر بن کر ابھرے۔ سربجوت نے ہروقت بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے صحیح نشانہ لگایا۔ انہوں نے 98‘97‘99‘97‘97،97 اسکورس سے چھٹی کوالیفکیشن سیریزمیں بڑی مشکل سے حریف کوشکست دے دی۔

چین کے لیوجنایو584پوائینٹس کے ساتھ ان کے قریب رہے۔دیگر6 شوٹرس جاسن سولاری (سوئٹزرلینڈ583پوائینٹس) ولادیمیر سوئیچنکو (ازبیکستان582)‘فریڈیرک لارسن (ڈنمارک 580)،ژہان جی (چائنا 580)‘رسلان لونیف(آذر بائیجان579) اورورون ٹومر(ہندوستان 579) نے8نشانہ بازوں کی فہرست مکمل کردی جو رینکنگ راؤنڈمیں شامل ہوئے تھے۔

الیمنیشن راؤنڈمیں سربجوت نے عمدہ مظاہرہ کیاجبکہ19 سالہ ورون 8ویں اور آخری مقام پر کوالیفائی ہوئے۔ اس طرح انہوں نے شاندار تلافی کی۔ رینکنگ راؤنڈ کے اختتام پر سربجوت (253.2 پوائنٹس) پہلے اوردوسرے مقام پر رہے۔جس کے بعد دونوں گولڈمیڈل راؤنڈ میں اعتماد کے ساتھ داخل ہوئے۔

جبکہ ورون نے(250.3 پوائینٹس) اوررسلان (251.9 پوائینٹس) علی الترتیب پہلے اوردوسرے مقام پر رہے۔ دونوں نے ہی پوڈیم میں چوٹی کے مقام کیلئے کوشش کی۔ آذربائیجان کے شوٹر کا سربجوت سے کوئی مقابلہ نہیں رہاتھا۔ جو16پوائینٹس کی ریس تھی۔ ان کوروکنا مشکل دکھائی دے رہاتھا اور16-0 سے کامیابی حاصل کی۔