مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ میں ایک اور سعودی خاتون کا اہم عہدے پر تقرر

جود الحارثی اس سے قبل اقوام متحدہ میں سیاسی امور کے ادارے میں کام کر چکی ہیں، وہ قیام امن کے شعبے سے منسلک رہی ہیں۔

ریاض: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دفتر میں سیاسی امور کی خاتون انچارج کو مقرر کیا ہے۔ سعودی خاتون وکیل جود الحارثی اس سے قبل کئی اہم عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس
اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں انسانی صورت والے روبوٹس کی شرکت

اردو نیوز جدہ کے مطابق سعودی خاتون وکیل جود الحارثی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دفتر میں سیاسی امور کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

جود الحارثی اس سے قبل اقوام متحدہ میں سیاسی امور کے ادارے میں کام کر چکی ہیں، وہ قیام امن کے شعبے سے منسلک رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماتحت جنیوا بین الاقوامی کانفرنس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی نمائندگی کر چکی ہیں، انہیں یورپی ممالک میں او آئی سی کی جانب سے نوجوانوں کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جود الحارثی نے بین الاقوامی قانون اور سیاسی امور کی تعلیم برطانیہ کی سوانزی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔