مشرق وسطیٰ

فلسطینوں پر مظالم میں اضافہ اسرائیل کو بے لگام چھوڑنے کا نتیجہ: او آئی سی

ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموشی نے فلسطینیوں پر مظالم میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم میں شامل ہیں۔

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے زوردے کر کہا ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست کو بے لگام چھوڑنے سے اسے فلسطینیوں کےخلاف جرائم پر قائم رہنے کا موقع مل گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ کی تازہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا

ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموشی نے فلسطینیوں پر مظالم میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم میں شامل ہیں۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نےحال ہی میں فلسطین کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور اس واقعے کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے انسانیت کےخلاف جرائم پر اس کو کٹہرےمیں لایا جائے۔

یہ بات اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے فلسطین اور القدس الشریف سمیر بکر دیاب نے جدہ میں تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس کے دوران او آئی سی کے سیکٹری جنرل کے نائب کےطور پر کہے۔

اجلاس میں نابلس شہر اور فلسطینی ریاست کی پوری سرزمین پر اسرائیلی جارحیت میں اضافے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے نتیجے میں حال ہی میں 11 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’’بین الاقوامی قانون واضح اور ناقابل تقسیم ہے۔ اسرائیل اپنے جرائم اور خلاف ورزیوں پرہٹ دھرمی کے ساتھ قائم ہے۔ وہ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے فلسطینی سرزمین میں اپنی نوآبادیاتی آباد کاری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کھلے عام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور جنیوا کنونشنز اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کو پامال کررہا ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے جرائم پرعالمی خاموشی صہیونی ریاست کی جرائم کےتسلسل میں اس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جب کہ فلسطینیوں کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

تنظیم کے سکریٹری جنرل نے نابلس، اس سے قبل اریحا اور جنین شہروں میں رونما ہونے والے گھناؤنے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی فوج کے نہ ختم ہونے والے جرائم کا تسلسل ہیں۔