مشرق وسطیٰ

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے علاج کیلئے آذربائیجان کے دواخانے تیار:صدر الہام الیف

ترکی اور شام کے زلزلہ کی وجہ زخمی ہوئے افراد کے علاج کیلئے آذربائیجان کے دواخانوں میں خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

باکو/انقرہ: ترکی اور شام کے زلزلہ کی وجہ زخمی ہوئے افراد کے علاج کیلئے آذربائیجان کے دواخانوں میں خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لیموں کرے جواں!
ہسپتال کے بجائے یوٹیوب چانلس قائم کرنا چاہئے تھا
دواخانوں میں مریضوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں: ہریش راؤ
تلنگانہ میں سوائن فلوکا وائرس دوبارہ سرگرم

یہ بات صدر الہام الیف نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ مذکورہ ممالک میں زلزلہ کی وجہ جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔کئی افراد جوکہ زخمی ہیں ان کے علاج کیلئے آذربائیجان کے دواخانوں میں انتظامات کئے گئے ہیں۔صدر نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے دواخانے زخمی بھائی بہنوں کے علاج کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کل باکو میں ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ کرکے اظہار تعزیت کیا۔یہ بات خبررساں ا دارہ ژنہوا نے آج یہاں بتائی۔صدر نے مزید بتایا ہے کہ باکو اور دوسرے شہروں میں زخمیوں کے علاج کیلئے بستر تیار رکھے گئے ہیں اور تمام درکار انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔جب بھی مریضوں کو یہاں لایاجائے گا ہم علاج کریں گے۔

ترکیہ کے سفارت خانے میں رکھی گئی کتاب پر دستخط کرنے کے بعد انہوں نے ان تاثرات کا اظہار کیا۔انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں اور بچاؤ کارکنوں کے علاوہ والینٹرس کو ترکیہ روانہ کیا جارہاہے‘جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد بھی روانہ کی جارہی ہے۔

آذربائیجان میں عوامی تنظیموں اور خانگی کمپنیوں کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔آذربائیجان کے عوام رضاکارانہ طورپر اپنے بھائیوں کی ممکنہ طورپر مدد کیلئے تیار ہیں۔اس سلسلہ میں درکار اشیاء روانہ کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے بچاؤ ٹیموں کو روانہ کردیا ہے۔

700سے زائد افراد ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔یہ بات ایمرجنسی حکام نے بتائی۔زلزلہ کے بعد سے ترکیہ سے 200سے زائد افراد کا تخلیہ کروایا گیا ہے جن کا تعلق آذربائیجان سے ہے۔یہ بات وزارت خارجہ نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ اس سلسلہ میں ہم ممکنہ اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ترکیہ میں 6فروری زلزلے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد امدادی کاموں میں مصروف روسی ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ کل روس نے 50افراد پر مشتمل ٹیم اور 11مزید ڈاکٹروں کو ترکیہ روانہ کیا ہے اور اس طرح اب تک ترکیہ آنے والے روسی ماہرین کی تعداد 150سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میڈیا کے مطابق جارجیا نے بھی40افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے۔ خبر کے مطابق 60افراد پر مشتمل یہ ٹیم پہلی ٹیم کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لے گی۔آذربائیجان نے مزید امدادی ٹیمیں ترکیہ روانہ کی ہیں اور اپنے ملک کے ہسپتالوں میں 2,000بستر مختص کئے ہیں۔

عراقی حکومت نے اپنے قائم کردہ فضائی امدادی راہداری کے دائرہ کار میں ہنگامی امدادی سامان پر مشتمل اپنا پہلا طیارہ ترکیہ روانہ کیا ہے۔ روزانہ ہی دو امدادی طیارے ترکیہ اور شام بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی نے اس سے قبل زلزلے کی تباہ کاریوں میں مہارت رکھنے والے اپنے اہلکاروں کو ترکیہ روانہ کیا ہے اور جنہوں نے بہرت سی امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ہے۔

80ٹن امدادی سازو سامان جس میں خیمے، سلیپنگ بیگ، کمبل، کیمپ بیڈ، ہیٹر اور جنریٹر شامل ہیں‘ خطے میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور نے 100سے زیادہ سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار اور ریسکیو کتے ترکیہ روانہ کیے ہیں جبکہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے100ہیوی ڈیوٹی مشینیں اور ٹرک امدادی سرگرمیوں استعمال کرنے کی غرض سے ترکیہ روانہ کیے ہیں۔