شمالی بھارت

عبداللہ اعظم کی اسمبلی رکنیت منسوخ

قابل ذکر ہے کہ مرادآباد کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کو چھجلیٹ معاملے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے عبداللہ اعظم اور ان کے والد محمد اعظم خان کو دو سال قید کی سزا اور 3ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

لکھنؤ: تقریبا ڈیڑھ دہائی پرانے معاملے میں مقامی ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت سے دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد رامپور کی سوار سیٹ سے ایم ایل اے عبداللہ اعظم خان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
”لی ہے، پی ڈی اے نے انگڑائی‘ بی جے پی کی شامت آئی“۔ اکھیلیش یادو کا نعرہ
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری

اسمبلی سکریٹریٹ نے چہارشنبہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر اس ضمن میں جانکاری دی جس کے مطابق عبداللہ کو 13فروری سے اسمبلی کی رکنیت کا نااہل مانا گیا ہے اور سوار سیٹ خالی ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرادآباد کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کو چھجلیٹ معاملے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے عبداللہ اعظم اور ان کے والد محمد اعظم خان کو دو سال قید کی سزا اور 3ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت سے خاطی قرار دئیے جانے کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب سوار(رامپور)اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو اسمبلی کی رکنیت گنوانی پڑے گی۔

 اس سے پہلے سال 2017 میں فرضی دستاویز بنوانے کے معاملے میں عدالت کے ذریعہ عبداللہ اعظم کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد ان کی رکنیت منسوخ ہوگئی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔

ملحوظ رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کسی بھی عوامی نمائندے کو کسی بھی مقدمے میں دو سال یا اس سے زیادہ کی سزا ملنے پر اسمبلی یا لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کردی جاتی ہے۔

 ایسے میں ایم پی ۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ کے ذریعہ عبداللہ اعظم کو دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔