ایشیاء

پاکستانی صوبہ سندھ میں ہندو عورت کی ہلاکت

پولیس نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں گذشتہ ہفتہ ایک 44 سالہ ہندو عورت کے قتل میں مستعملہ ہتھیار برآمدکرلیا ہے۔

کراچی: پولیس نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں گذشتہ ہفتہ ایک 44 سالہ ہندو عورت کے قتل میں مستعملہ ہتھیار برآمدکرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندو خواتین کو رجھانے کی سازش رچنے کا الزام، لو جہاد کے واقعات پر کارروائی کرنے کی ہدایت
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی

دیابھیل کی مسخ شدہ نعش 27 دسمبر کو صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے موضع سنجھیرو میں پائی گئی تھی۔ اس پر اقلیتی ہندو فرقہ میں خوف وہراس پھیل گیاتھا۔

حیدرآباد(سندھ) کی پولیس ٹیم نے آلہ قتل برآمدکرلیا ہے۔ اخبارڈان نے یہ اطلاع دی۔ آلہئ قتل کو سندھ کے محکمہ صحت کی لیباریٹری کو جانچ کیلئے بھیج دیاگیا ہے۔

جائئے واردات پرایک چادربھی پائی گئی۔ دیابھیل کا لڑکا اپنی ماں کی تلاش میں سرسوں کے کھیت میں گیاتھا۔ اس نے بتایاکہ جب میری ماں گھرنہیں لوٹی تو میں اس کی تلاش میں گیاتھا۔ چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد کھیت میں مسخ شدہ نعش پائی گئی۔

ہندو فرقہ نے اس پر ضلع سانگھڑ میں احتجاج کیاتھا اورپولیس کاروائی کا مطالبہ کیاتھا۔ پولیس نے ابتدائی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) بنائی تھی۔

ہندو پاکستان میں سب سے بڑا اقلیتی فرقہ ہیں۔ سرکاری اندازہ کے مطابق ملک میں 75لاکھ ہندو رہتے ہیں۔ پاکستان میں ہندوؤں کی اکثریت صوبہ سندھ میں آباد ہے جہاں ان کی ثقافت‘روایات اور زبان مقامی مسلمانوں سے کافی ملتی جلتی ہے۔