ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی پر ہیکرس کا حملہ

ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ ایک نامعلوم بیرونی ملک کی ایماء پر ہیکرس نے اس کے ایک ذیلی ادارے کے نیٹ ورک کا حصار توڑدیا اور اس کے ای میل سسٹم تک آزادانہ رسائی حاصل کرلی۔

دبئی: ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ ایک نامعلوم بیرونی ملک کی ایماء پر ہیکرس نے اس کے ایک ذیلی ادارے کے نیٹ ورک کا حصار توڑدیا اور اس کے ای میل سسٹم تک آزادانہ رسائی حاصل کرلی۔

ایک نامعلوم ہیکنگ گروپ نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم پر حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔

اس نے مطالبہ کیاکہ تہران کو چاہئیے کہ وہ حالیہ ملک گیر احتجاج کے دوران گرفتار سیاسی قیدیوں کو رہا کردے۔

گروپ نے کہا کہ اس نے بوشہر میں ایران کے روس کے تائیدی نیوکلیرپاورپلانٹس سے متعلق ٹھیکوں اور انٹرنل ای میلس کا 50 گیگابائٹ حصہ افشاء کردیا۔ یہ واضح نہ ہوسکا کہ آیا اس میں کوئی خفیہ مواد شامل ہے۔

یہ ہیکنگ ایسے وقت ہوئی ہے جب ایران میں 16 ستمبر کو مہسا ایمینی کی موت کے بعد سے ملک گیربے چینی جاری ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button